ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ناصر جنجوعہ کی ایران میں سیکریٹری قومی سلامتی کونسل سے ملاقات

ناصر جنجوعہ کی ایران میں سیکریٹری قومی سلامتی کونسل سے ملاقات

Mon, 08 Jan 2018 16:23:24    S.O. News Service

تہران ،8؍جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کیخلاف غیر ملکی سازشوں کے جواب میں مسلم ممالک کو اپنی صلاحیتیں بڑھانی چاہئیں۔ناصر جنجوعہ کی تہران میں ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی سے ملاقات ہوئی، ناصر جنجوعہ نے دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور معاشی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔علی شمخانی کا کہنا تھا کہ امریکا کی ایران اور پاکستان کے خلاف پالیسی دوغلی اور تقسیم کرنے و الی ہے ، ہمیں امریکا کے خلاف تعاون بڑھانا چاہیے۔موصوف کا یہ بھی کہنا تھاکہ عالم اسلام میں مکمل اتحاد کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے ؛ کیونکہ عالمِ اسلام اس وقت داخلی و خارجی سازشوں کے مہیب سایے میں ہے اور اس کا حل صرف عالمِ اسلام کے اتحاد میں ہی مضمر ہے ؛ لہٰذا تمام ممالک اسلامیہ کے سربراہان کو اس سلسلے میں غور و فکر اور تدبر سے کام لینا چاہیے تاکہ وقت رہتے ہوئے ممکنہ خطرات سے نمٹا جائے ۔


Share: